اردو

urdu

ETV Bharat / state

زرعی قانون: اپوزیشن جماعتیں درمیانی افراد کے تحفظ کی کوششوں میں مصروف - تلنگانہ بی جے پی کے رہنما این وی سبھاش

بھارتیہ جنتا پارٹی کی تلنگانہ یونٹ زرعی قانون، اپوزیشن اور درمیانی افراد کا تحفظ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بھارتی جنتا پارٹی کی تلنگانہ یونٹ زرعی بلز، اپوزیشن اور درمیانی افراد کا تحفظ کرنے کی کوشش کررہی ہے
بھارتی جنتا پارٹی کی تلنگانہ یونٹ زرعی بلز، اپوزیشن اور درمیانی افراد کا تحفظ کرنے کی کوشش کررہی ہے

By

Published : Sep 30, 2020, 2:11 PM IST

بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کی یونٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے بجائے حال ہی میں پارلیمنٹ میں منظور زرعی بلز کی مخالفت کرتے ہوئے درمیانی افراد کا تحفظ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تلنگانہ بی جے پی کے رہنما این وی سبھاش نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ یہ سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کرتے ہوئے کسانوں سے دھوکہ کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اقل ترین امدادی قیمت پر واویلامچائے جانے کے بعد کسان الجھن کا شکار ہیں، حالانکہ وزیراعظم مودی نے اعادہ کیا ہے کہ اقل ترین امدادی قیمت برقرار رہے گی اورکسان ملک میں کسی بھی علاقہ میں اپنی پیداوار فروخت کرسکتے ہیں۔

بھارتی جنتا پارٹی کی تلنگانہ یونٹ زرعی بلز، اپوزیشن اور درمیانی افراد کا تحفظ کرنے کی کوشش کررہی ہے

انہوں نے کہا کہ جو پارٹیز زرعی بلز کی مخالفت کررہی ہیں وہ کسانوں کو دی جانے والی آزادی کو ہضم نہیں کرپارہی ہیں۔

انہوں نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ریمارکس کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ زرعی بلز کسانوں کے لیے تباہ کن ہے۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ وہ 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا سامنے کرنے میں جدوجہد کررہی ہیں کیونکہ این ڈی اے حکومت کی مخالفت کے لیے ان کے پاس اہم نکتہ نہیں ہے۔

کسان، ان کا سیاسی ایجنڈہ بن گئے ہیں اور زرعی بلز جس کو پارلیمنٹ میں منظوری دی گئی ہے اس کی مخالفت کرتے ہوئے وہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہیں۔

ممتابنرجی نے ہر چیز کی مخالفت کی جس میں جی ایس ٹی، جن دھن یوجنا، ون رینک ون پنشن، سرجیکل سٹرائیک، رافیل جیٹز اور دیگر شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details