اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو یونیورسٹی میں حصولِ ملازمت میں معاون مہارتوں پر آن لائن ورکشاپ - مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ڈین بہبودیئ طلبہ کے زیر اہتمام قرآن فاؤنڈیشن، حیدرآباد کے تعاون سے 22 تا 26/ فروری 2021ء کو ”حصولِ ملازمت میں معاون مہارتیں“ پر ایک ہفتہ طویل آن لائن ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

Online Workshop on Supporting Skills in Urdu University
اردو یونیورسٹی میں حصولِ ملازمت میں معاون مہارتوں پر آن لائن ورکشاپ

By

Published : Feb 17, 2021, 8:06 PM IST

پروفیسر سید علیم اشرف، ڈین کے بموجب روزانہ سہ پہر 3 بجے تا 5 بجے شام آئی ایم سی کے یوٹیوب چینل پر آن لائن راست سیشن ہوں گے۔ تمام طلبہ سے youtube.com/imcmanuu پر پروگرام کے مشاہدہ کی درخواست کی گئی ہے۔ افتتاحی دن جناب عبدالرحیم ”آجرین کیا دیکھتے ہیں (کس طرح انٹرویو کا سامنا کیا جائے)“ پر اظہار خیال کریں گے۔ پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی میزبان ہوں گے۔

23/ فروری کو جناب محمد سمیع الدین ”ریزیوم کی تیاری کا موثر طریقہ“ پر اظہار خیال کریں گے۔ جناب جمیل احمد میزبان ہوں گے۔ 24 / فروری کو جناب محمد اسلم ”گروپ مباحث (جی ڈی)، صرف ایک منٹ (جے اے ایم)، خود کا تعارف“ پر لیکچر دیں گے۔ ڈاکٹر جرار احمد میزبان ہوں گے۔

25/ فروری کو ”مؤثر ترسیلی مہارتیں اور سافٹ اسکلس“ پر جناب محمد معظم اظہار خیال کریں گے۔ محترمہ عصمت فاطمہ میزبان ہوں گی۔ 26/ فروری کو ”ملازمت کی تلاش میں بہتری کیسے؟ (مختلف ملازمتوں کی تلاش کے احکامات)“ جناب وسیم جاوید کا پریزنٹیشن ہوگا۔ ڈاکٹر کے ایم ضیاء الدین میزبان ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details