اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج کےلیے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ آج - عازمین حج

تلنگانہ حج کمیٹی کے چیئرمین مسیح اللہ خاں نے بتایا کہ جمعرات 10 دسمبر، آن لائن درخواستوں کے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔

حج کےلیے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ آج
حج کےلیے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ آج

By

Published : Dec 10, 2020, 7:07 AM IST

حج درخواستوں کے آن لائن ادخال کی 10 دسمبر آخری تاریخ ہے۔ حج 2021 کے لیے تلنگانہ سے درخواستوں کی تعداد انتہائی کم رہی۔ بتایا گیا کہ 9 دسمبر کی شام تک حج کمیٹی کو صرف 1600 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال تلنگانہ میں 12000 سے زیادہ درخواستیں داخل کی گئی تھیں۔

صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی مسیح اللہ خاں نے بتایا کہ جمعرات 10 دسمبر آن لائن درخواستوں کے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ عازمین حج ویب سائٹ پر راست طور پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں یا پھر حج ہاؤز نامپلی میں مفت آن لائن سروس کاؤنٹر سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وباء کے پیشِ نظر سعودی حکومت نے 65 سال سے زیادہ عمر کے عازمینِ حج کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جادوئی عدد کے بغیر میئر کا انتخاب ممکن!

ABOUT THE AUTHOR

...view details