اردو

urdu

ETV Bharat / state

آن لائن فوڈ ڈلیوری بوائز پریشان - تلنگانہ نیوز

لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ریاست تلنگانہ کے ہر شعبہ حیات متاثر ہوا ہے وہیں آن لائن فوڈ یلیوری شعبہ بھی اس سے کافی متاثر ہوا ہے۔

آن لائن فوڈ ڈیلیوری بوائز لاک ڈاؤن کے باعث پریشان
آن لائن فوڈ ڈیلیوری بوائز لاک ڈاؤن کے باعث پریشان

By

Published : Apr 12, 2020, 11:47 AM IST

آن لائن غذا پہنچانے والی کمپنیاں سویگی اور زومیٹو وغیرہ میں ملازمت کرنے والے افراد اس لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہوچکے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ان آن لائن فوڈ ڈلیوری کمپنیوں نے بڑی تعداد میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑا ہے، گزشتہ تین برس کے دوران اس کے چلن میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

اس سے مربوط ملازمین روزآنہ 18 تا 20ہزار روپئے کماتے۔ ہفتے کے آخر میں اور اتوار کے روز آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے، لیکن لاک ڈاؤن کے دوران چار تا چھ سو روپئے بمشکل آمدنی ہو رہی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران ہوٹل اور کینٹین مکمل بند ہیں، لیکن حکومت نے شہر میں پھنسے ملازمت پیشہ تارکین وطن کا خیال رکھتے ہوئے چند ہوٹلوں کو آن لائن فوڈ ڈلیوری کی اجازت دی، لیکن ڈیلیوری بوائز اس دوران چھ سو روپئے بھی مشکل سے کما رہے ہیں۔ ان مشکلات کے باوجود ڈیلیوری بوائز بھی لاک ڈاؤن میں توسیع کے خواہاں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details