حیدرآباد کے ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں آن لائن کرکٹ سٹہ بازی پر ایک پانچ رکنی گروہ کو ایل بی نگر ایس او ٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بُکی سمیت سٹہ کے لئے بولی وصول کرنے والوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ Online Cricket Betting Gang Arrested۔ اصل ملزم ڈی چکرورتی سمیت ایک اور ملزم مفرور بتایا جاتا ہے جن کی پولیس تلاش کررہی ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے کی رقم اور لیپ ٹاپ کو ضبط کرلیا۔ ملزمین کے بینک کھاتوں میں موجود 96 لاکھ روپیے کی رقم کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ان کو ریمانڈ کردیا۔
Online Cricket Betting Gang Arrested: حیدرآباد میں آن لائن کرکٹ سٹہ بازی، گروہ گرفتار - آن لائن کرکٹ سٹہ بازی
حیدرآباد ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں آن لائن کرکٹ سٹہ بازی پر ایک پانچ رکنی گروہ کو ایل بی نگر ایس او ٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ Online Cricket Betting Gang Arrested
حیدرآباد میں آن لائن کرکٹ سٹہ بازی، گروہ گرفتار
یو این آئی