اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: یروشلم اور القدس کی حمایت میں آن لائن مہم - تلنگانہ نیوز

اسرائیل کی جانب سے یروشلم اور القدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے 53 برسوں کی تکمیل پر سات جون 2020 کو عالمی سطح پر آن لائن مہم چلائی جارہی ہے۔

یروشلم اور القدس کی حمایت میں آن لائن مہم
یروشلم اور القدس کی حمایت میں آن لائن مہم

By

Published : Jun 4, 2020, 5:51 PM IST

اس موقع پر انڈو عرب لیگ حیدرآباد اور ترکی کی تنظیم منبر اقصیٰ ایسوسی ایشن کی جانب سے زوم پلیٹ فارم پر سات جون بروز اتوار بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس کی تفصیلات صدر انڈو عرب لیگ، حیدرآباد و ایڈیٹر ان چیف رہنمائے دکن سید وقار الدین قادری نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں پیش کی۔

دیکھیں ویڈیو

سید وقار الدین قادری نے منبر اقصیٰ تنظیم کی کاوشوں کی ستائش کی۔

انہوں نے کہا کہ 7 جون 1967 کو اسرائیل نے فلسطین اور یرو شلم پر غاصبانہ قبضہ کرلیا اسی لیے ہر سال سات جون کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ فلسطین کی بازیابی ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس عظیم کاز میں انڈو عرب لیگ گزشتہ پانچ دہائیوں سے فلسطینیوں کی جدوجہد کی تائید کرتا آرہا ہے۔

جس دن اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کیا، اسی دن انڈو عرب لیگ کی بنا ڈالی گئی تھی، تب سے لے کر آج تک ک ہم فلسطینیوں کی تائید و حمایت کرتے آرہے ہیں۔

سید وقار الدین نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے ہی فلسطین کاز کی حمایت کرتا آیا ہے۔ مرحوم یاسر عرفات بھی بھارت کی حمایت کے معترف تھے اور وہ آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کو اپنی بہن کہا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور فلسطینی کاز کی حمایت کرنے کی ان سے اپیل کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details