اردو

urdu

ETV Bharat / state

MANUU Admission 2022: مانو کے ریگولر کورسز میں میرٹ کی اساس پر داخلے - مانو کے ریگولر کورسز میں داخلہ

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسز میں میرٹ کی اساس پر ریگولر کورسز میں آن لائن داخلوں کی آخری 30 اگست ہے۔MANUU Admission 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 13, 2022, 10:40 PM IST

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23 کے لیے میرٹ کی اساس پر ریگولر کورسز میں آن لائن داخلوں کی آخری 30 اگست ہے۔ ایم اے لیگل اسٹڈیز اور پشتو، فرانسیسی و روسی میں سرٹیفکیٹ کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ ایم اے لیگل اسٹڈیز کورس سے طلبہ کے اندر قانونی مہارتیں فروغ پائیں گی۔MANUU Admission 2022

فرانسیسی اور روسی میں مہارت کے کورسز کے لیے 10+2 یا کسی مسلمہ ادارے سے مماثل کورس کامیاب امیدوار اہل ہیں جبکہ پشتو میں مہارت کے کورس کے لیے 10ویں، بارہویں یا گریجویشن میں اردو بطور مضمون یا بحیثیت ذریعہ تعلیم پڑھی ہو یا مانو سے تسلیم شدہ مدرسہ سے اردو ذریعہ تعلیم سے مماثل مدرسہ کورس کیا ہوکے علاوہ مسلمہ ادارے سے عالم / فاضل کامیاب ہو اہل ہیں۔

میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں پوسٹ گریجویشن پروگرامس اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ، فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔ جزوقتی ڈپلوما پروگرامس میں اردو، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز، تحسین غزل اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں اردو، پشتو، فرانسیسی، روسی میں داخلے دستیاب ہیں۔

مختلف کیمپسوں میں دستیاب کورسز وغیرہ کی مکمل جانکاری یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب نوٹفکیشن اور ای۔پراسپکٹس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: MANUU Admission 2022: اردو یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز۔ ایس آئی او مانو نے طلبہ کے لئے جاری کیا ہیلپ ڈیسک

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details