حیدرآباد میں پیاز کی قیمتوں میں اچانک ضافہ ہونے سے متوسط طبقے کافی پریشان ہیں۔ یہاں پیاز کی قیمت 150 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی عوام پر مالی بوجھ بڑھتا جارہا ہے اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ مسئلہ بھارت کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک میں بھی قیمتوں میں اضافہ کا مسئلہ چھایا ہوا ہے۔
کومالا نامی ایک مقامی شخص نے کہا ' حیدرااباد شہر میں پیاز کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ اعلی طبقے کے لوگ پیاز خرید سکتے ہیں لیکن غریب لوگ نہیں خرید کرسکتے ہیں۔ حکومت کو قیمتوں پر سبسڈی دینی چاہئے تاکہ ہر طبقہ ان کو خرید سکے۔'