ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,222 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 'ریاست میں اموات کی شرح 0.57 فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے۔'
ریاست میں اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 85 ہزار 128 ہوگئی ہے کیونکہ جمعہ اور ہفتہ کو مزید 2102 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔