ایک نہیں دو نہیں جملہ 17 ٹریفک ای چالان۔ جی ہاں! تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک شخص کی بائیک پر جملہ 17 ای چالان کے ذریعہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر 5175 روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
ٹریفک کی خلاف ورزی پر17 ای چالان - ایک نہیں دو نہیں جملہ 17ٹریفک ای چالان
ضلع نظام آباد کی تری ٹاون پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک گاڑی سوار کو روکا اور جب اس کی گاڑی پر عائد جرمانہ کی تفصیلات بذریعہ آن لائن معلوم کی گئی تو یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا۔
ٹریفک کی خلاف ورزی پر17 ای چالان
ضلع کی تری ٹاون پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران اس گاڑی سوار کو روکا اور جب اس کی گاڑی پر عائد جرمانہ کی تفصیلات بذریعہ آن لائن معلوم کی گئی تو یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا۔
ان میں 12 چالان ہیلمیٹ کے نہیں پہننے پر کئے گئے۔ جرمانہ کی رقم 5175 کی ادائیگی کے بعد ہی اس کی گاڑی اس کے حوالے کی جائے گی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔