شہر حیدرآباد میں آئے دن کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آنا معمول کی بات ہوگئی ہے۔ ایسے ہی پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ضعیف خاتون زخمی ہوگئی۔ یہ حادثہ شہر کے رنگ محل کے قریب اُس وقت پیش آیا جب چادر گھاٹ سے آنے والی ایک آٹو ٹرالی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے 50 سالہ بوڑھی خاتون کو ٹکر دے دی۔
بتایا جارہا ہے کہ اس حادثہ کے نتیجہ میں خاتون زخمی ہوگئی جس کے بعد فوری طور پر چادر گھاٹ پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ پولیس موقع پر پہونچی اور اس نے فوراً خاتون کو علاج کے لئے بذریعہ ایمبولنس اسپتال منتقل کیا اور ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔