اردو

urdu

By

Published : May 12, 2022, 7:18 PM IST

ETV Bharat / state

GHMC Mayor on Nurses Day: میئر جی ایچ ایم سی نے نرسز سے مریضوں کے ساتھ بہتر سلوک پر زور دیا

مئیر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن جی وجے لکشمی نے نرسز پرزور دیا کہ وہ مریضوں سے بہتر سلوک کرتے ہوئے اچھے انداز میں ان سے بات کریں کیونکہ ریسرچ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مریض اچھی بات سے بھی جلد صحت یاب ہوتے ہیں۔ امریکہ میں بھی اسی طرح کا علاج کیا جاتا ہے۔ GHMC Mayor on Nurses Day

مئیر جی ایچ ایم سی نے مریضوں سے بہتر سلوک کی نرسس سے خواہش کی
مئیر جی ایچ ایم سی نے مریضوں سے بہتر سلوک کی نرسس سے خواہش کی

نرسس ڈے کے موقع پر مئیر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) جی وجئے لکشمی نے شہرحیدرآباد کے ایم این جے کینسراسپتال کے بچوں کے شعبہ کامعائنہ کیا اوروہاں خدمات انجام دینے والی نرسز کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں نرسز ڈے کی مبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے نرسز کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور ان کو مختلف مشورے دیے۔ GHMC Mayor on Nurses Day

میئر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مفت تعلیم اور نگہداشت صحت خدمات فراہم کررہی ہے۔وجئے لکشمی نے کہاکہ انہوں نے امریکہ کے ایک اسپتال کے کارڈیاک شعبہ میں تقریبا 15برس تک خدمات انجام دی تھیں۔ انہوں نے نرسز پرزور دیا کہ وہ مریضوں سے بہتر سلوک کرتے ہوئے اچھے انداز میں ان سے بات کریں کیونکہ ریسرچ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مریض اس سے اچھی بات سے بھی جلد صحت یاب ہوتے ہیں۔امریکہ میں بھی اسی طرح کا علاج کیاجاتا ہے۔انہوں نے نرسس سے خواہش کی کہ وہ اس اسپتال میں بھی مریضوں کے ساتھ بہتر سلوک کریں۔


یواین آئی


ABOUT THE AUTHOR

...view details