حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمو محمود علی نے کہا کہ پچھلے ساڑھے آٹھ سالوں میں ہماری ریاست تلنگانہ نے جو ترقی حاصل کی ہے اس کی مثال ملک بھر میں کہیں نہیں ملتی۔ریاست کی عوام کے لیے سب سے زیادہ ترقیاتی اسکیمیں چلائی جاتی ہیں اس سے انہیں زبردست فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے گوشہ محل کی مسلم خواتین کی بی آر ایس پارٹی میں شمولیت پر ہماری حکومت نے خواتین کے لیے جتنی ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا ہے اس سے خواتین کو راست فائدہ پہنچتا ہے۔
بی آر ایس قائد و اُپل انچارج بدرالدین کی قیادت میں گوشہ محل کے پچاس کانگریسی کارکنان نے تلنگانہ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی نگرانی میں بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا جنہیں وزیر داخلہ نے کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک بھر کی تمام ریاستوں میں پائی جانے والی سبھی اسکیمات ،حکومت تلنگانہ میں پائی جاتی ہیں۔ ان تمام پر عمل بھی کیا جارہا ہے۔ یہ کارنامہ صرف اور صرف حکومت تلنگانہ کا ہے۔ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ متعدد خوبیوں کے مالک ہیں، وہ اپنے سیکولرازم کے لیے ملک بھر میں مشہور ہیں۔