حیدرآباد کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے نمائش سوسائٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری اثر کے ساتھ نمائش کو بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 81 ویں کل ہند صنعتی نمائش کا یکم جنوری کو گورنر سوندرا راجن نے افتتاح کیا تھا تاہم دوسرے روز ہی نمائش کو 10 جنوری تک بند کردیا گیا تھا۔
حیدرآباد پولیس کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اومیکرون وائرس کے پھیلاؤں پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے عائد پابندی کے تحت ریاست میں ریالیوں، عوامی جلسوں، اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سی وی آنند نے نمائش سوسائٹی کے سکریٹری ادتیہ مارگم کو فوری طور پر نمائش کو بند کرنے کی ہدایت دی۔ Government Bans Rallies in the State
آدتیہ مارگم نے بتایا کہ اسٹالس حاصل کرنے والے تاجرین اگر رقومات واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سوسائٹی رقومات واپس کرنے کےلیے تیار ہے جبکہ جو تاجرین بکنگ باقی رکھنا چاہتے ہیں ان کو جب بھی نمائش منعقد ہوگی انہیں اسٹال فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر 15 فروری تک حالات بہتر ہوتے ہیں تو تاجرین کو کاروبار کا موقع دیا جاسکتا ہے۔