کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے کارکنوں نے حیدرآبادکے جُبلی ہلز کے ایک پب کا محاصرہ کیا اور پبس میں رات دیر گئے تک بھی نابالغ لڑکے لڑکیوں کے داخل ہونے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ وہاں موجود پولیس نے یوتھ کانگریس کے کارکنان کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔NSUI on Hyderabad Pubs
اس موقع پر یوتھ کانگریس کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی۔اسی دوران یوتھ کانگریس کارکنوں نے کل شب ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد میں واقع دو پبس کا بی وینکٹ کی قیادت میں محاصرہ کیا جس کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔حیدرآباد میں حالیہ دنوں کے دوران پبس میں مخرب اخلاق ڈانس اور پبس میں آنے والوں کی غیر اخلاقی حرکات کے پیش نظر یہ محاصرہ کیاگیا۔یہ کارکن اچانک وہاں پہنچ گئے اور پبس کو بند کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے رات دیرگئے تک ان پبس کے کھلارکھنے پر اعتراض کیا۔یہ پبس، شمس آبادایرپورٹ کے قریب ہیں۔وینکٹ نے کہا کہ پبس میں شراب نوشی اور عصمت دری کے واقعات پیش آرہے ہیں۔