اردو

urdu

ETV Bharat / state

NSUI Protests in front of CM Camp Office: وزیراعلی تلنگانہ کے کیمپ آفس کے محاصرے کی کوشش

این ایس یو آئی نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کو عثمانیہ یونیورسٹی کے دورے کی اجازت نہ دینے پر سنگین عواقب ہوں گے۔ NSUI Protest in front of CM Camp Office

وزیراعلی تلنگانہ کے کیمپ آفس کے محاصرے کی کوشش
وزیراعلی تلنگانہ کے کیمپ آفس کے محاصرے کی کوشش

By

Published : May 5, 2022, 7:34 PM IST

حیدرآباد:کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی اور عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے وزیراعلی تلنگانہ کے کیمپ آفس کے محاصرہ کی کوشش کی اورکانگریس رہنما راہل گاندھی کو عثمانیہ یونیورسٹی کے دورہ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر طلبا نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کوعثمانیہ یونیورسٹی کے دورہ کی اجازت نہ دینے پر سنگین عواقب ہوں گے۔

اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی اور راہل گاندھی کو عثمانیہ یونیورسٹی کے دورہ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بحث و تکرار بھی کی۔ NSUI Protests in front of CM Camp Office


یواین آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details