اردو

urdu

ETV Bharat / state

T Harish Rao on Asha Worker Vacancies جی ایچ ایم سی حدود میں آشا ورکرس کے 1500 عہدوں کو پُر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جلد، ہریش راو

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ اپریل میں تمام اضلاع میں نیوٹریشن کٹس تقسیم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ضلع میڑچل میں جلد ہی میڈیکل کالج کی منظوری دی جائے گی۔

ہریش راو
ہریش راو

By

Published : Feb 12, 2023, 12:24 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)حدو د میں آشا ورکرس کے1500 عہدوں کو پُرکرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاریہ ماہ جاری کیا جائے گا۔ ساتھ ہی بستی دواخانوں میں جلد ہی بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بستی دواخانوں سے اب تک ایک کروڑ افرادنے استفادہ حاصل کیا ہے۔ وزیر موصوف نے اسمبلی میں بعض ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ غریبوں کی سہولت کے لیے بستی دوا خانوں کے کام کے دنوں میں تبدیلی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ دواخانے ہفتہ کو بند رہیں گے اور اتوار کے دن کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بستی دوا خانوں میں لپڈ پروفائل اور تھائرائیڈ جیسے مہنگے ٹسٹ مفت کیے جائیں گے۔ مارچ کے آخر تک 134 قسم کے طبی معائنوں کی سہولت ان دواخانوں میں فراہم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 158 اقسام کی دوائیں ان بستی دواخانوں میں فراہم کی جارہی ہیں۔ بستی دواخانوں کے قیام کے بعد عثمانیہ اور گاندھی اسپتالوں کے آوٹ پیشنٹ کے شعبہ کے بوجھ میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اپریل میں تمام اضلاع میں نیوٹریشن کٹس تقسیم کی جائیں گی۔ساتھ ہی ضلع میڑچل میں جلد ہی میڈیکل کالج کی منظوری دی جائے گی۔ بتدریج تمام اضلاع میں میڈیکل کالجس قائم کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details