اردو

urdu

ETV Bharat / state

TS Police Recruitment 2022: تلنگانہ میں اندرون ہفتہ پولیس ملازمتوں پر بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن: وزیر ہریش راؤ - تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ کا بیان

وزیر ہریش راؤ نے سنگاریڈی ضلع پولیس کی جانب سے منعقدہ ایس آئی، کانسٹیبلس کی تربیت کے پروگرام کا پٹن چیرو میں آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ وقت ضائع کئے بغیر تعلیم پر توجہ مرکوز کریں اوراس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

وزیرہریش راؤ
وزیرہریش راؤ

By

Published : Apr 18, 2022, 1:56 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ اندرون ہفتہ پولیس ملازمین کی بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اس کے لئے طلبہ تیار رہیں۔ حکومت کی جانب سے جن 80ہزار ملازمتوں پر تقرری کی جارہی ہے ان میں 20ہزار ملازمتیں محکمۂ پولیس میں ہیں۔

انہوں نے سنگاریڈی ضلع پولیس کی جانب سے منعقدہ ایس آئی، کانسٹیبلس کی تربیت کے پروگرام کا پٹن چیرو میں آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ وقت ضائع کیے بغیر تعلیم پر توجہ مرکوز کریں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی ملازمتوں پر 30فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والی ٹی آر ایس [واحد حکومت ہے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ 95 فیصد ملازمتیں مقامی نوجوانوں کو فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں خالی ملازمتوں کو جلد پُر کرنے کے لیے ریاستی حکومت اقدامات کررہی ہے، تاہم انہوں نے سوال کیا کہ مرکزی حکومت کی خالی ملازمتوں کو کب پُر کیا جائے گا؟

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details