اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پی ایم ایم وی وائی اسکیم کا ایک بھی استفادہ کنندہ تلنگانہ میں نہیں' - تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ مرکز کی پی ایم ایم وی وائی اسکیم کا ایک بھی استفادہ کنندہ ریاست تلنگانہ میں نہیں ہے۔

'پی ایم ایم وی وائی اسکیم کا ایک بھی استفادہ کنندہ تلنگانہ میں نہیں'
'پی ایم ایم وی وائی اسکیم کا ایک بھی استفادہ کنندہ تلنگانہ میں نہیں'

By

Published : Aug 1, 2021, 10:51 PM IST

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا(پی ایم ایم وی وائی) اسکیم کے تحت تلنگانہ کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔

تلنگانہ کے وزیر کے تارک راما راؤ نے اس خصوص میں ان کے حامی پی وشنووردھن ریڈی کی جانب سے کیے گئے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں 12 لاکھ خواتین کو ”کے سی آرکٹس“(سرکاری اسپتالوں میں زچگی کروانے والی خواتین کو نوزائیدہ کی دیکھ بھال کے لئے دیئے جانے والے مختلف سامان کی فراہمی کی اسکیم)کے تحت 12 لاکھ خواتین کو فائدہ پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: آر پی ایف اہلکار کی مستعدی سے خاتون کی جان بچی

کےٹی آر نے کہا کہ مرکز کی پی ایم ایم وی وائی اسکیم کا ایک بھی استفادہ کنندہ ریاست تلنگانہ میں نہیں ہے۔ تلنگانہ واحد ریاست ہے جس کو اس اسکیم کے تحت ایک بھی روپیہ سال 2017 سے نہیں ملا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں لوک سبھا میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیئے گئے اعداد وشمار کا جدول بھی اپنے ٹوئیٹر ہینڈل کے ذریعہ پوسٹ کیا۔ تلنگانہ کے وزیر تارک راما راؤ نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ بھی کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details