اردو

urdu

ETV Bharat / state

شمالی ریلوے کے انبالا ڈویژن کو سب سے زیادہ آمدنی - records highest ever single day freight earning

شمالی ریلوے کے انبالا ڈویژن میں اب تک صرف ایک دن میں سب سے زیادہ سامان کی منتقلی سے حاصل ہونے والی آمدنی درج کی گئی ہے۔

Northern Railway's Ambala division records highest ever single day freight earning
شمالی ریلوے کے امبالا ڈویژن کو سب سے زیادہ آمدنیشمالی ریلوے کے امبالا ڈویژن کو سب سے زیادہ آمدنی

By

Published : Apr 12, 2020, 3:26 PM IST

شمالی ریلوے (ناردن ریلوے) کے انبالا ڈویژن میں ایک ہی دن میں اب تک سب سے زیادہ کمانے کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔

اس نے لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں ضروری سامان کی فراہمیکو یقینی بنانے کی کوشش میں 10.4 کروڑروپے کمائے ہیں۔

آمدنی ریکارڈ میں 10.4 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، جس میں کووڈ 19 پر مشتمل 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

شمالی ریلوے کے ذرائع کے مطابق نو اپریل کو اس ڈویژن میں 23 راکس بھری گئیں جن میں 20 غلہ اناج، ایک کنٹینر ریک اور دو ریک کھاد تھے۔ اس سے قبل فریٹ آپریشن کمانے کا ریکارڈ 10.1 کروڑ روپے تھا، جو گذشتہ سال 21 جنوری کے برابر ہے

ایک سرکاری نوٹس کے مطابق شمالی ریلوے کا انبالا ڈویژن اپنی فریٹ آپریشن سروسز کے ذریعہ ملک کے شمالی حصے سے بھارت کے باقی حصوں تک ضروری سامان کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنارہا ہے۔

انبالا کے سینئر ڈویژنل کمرشیل منیج ہری موہن نے کہا کہ 'سامان کی لوڈنگ کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ مزدوروں اور عملے کو باقاعدگی سے ماسک، سینی ٹائزر اور دستانے وغیرہ مہیا کیے جاتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'اس دوران سماجی دوری بھی دیکھنے میں آتی ہے'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details