اردو

urdu

ETV Bharat / state

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، سیکوریٹی، ہوز کیپنگ اسٹاف کا احتجاج

کورنا کے پیش نظر کالج میں ایک ماہ میں صرف پانچ دن ہی کام کرنے کے احکام پر سیکوریٹی اور ہوز کیپنگ اسٹاف نے برہمی کا اظہار کیا۔

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، سیکوریٹی، ہوز کیپنگ اسٹاف کا احتجاج
تنخواہوں کی عدم ادائیگی، سیکوریٹی، ہوز کیپنگ اسٹاف کا احتجاج

By

Published : Jul 10, 2021, 10:59 PM IST

تلنگانہ کے ضلع نرمل کے باسر ٹریپل آئی ٹی کالج کے اصل باب الداخلہ کے قریب سیکوریٹی اور ہوزکیپنگ اسٹاف نے احتجاج کیا۔

کورنا کے پیش نظر کالج میں ایک ماہ میں صرف پانچ دن ہی کام کرنے کے احکام پر ان سیکوریٹی اور ہوز کیپنگ اسٹاف نے برہمی کا اظہار کیا۔

بی جے پی کے رہنماوں اور کارکنوں نے احتجاجی ملازمین کی حمایت کی۔ان مظاہرین نے ان احکام کومنسوخ کرنے سمیت ماہانہ تقریبا15دن کام کرنے کی اجازت دینے کامطالبہ کیا۔ان احتجاجی مظاہرین نے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کی اور کہاکہ دوماہ سے ان کو تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے بقایہ جات فوری اداکرنے پر بھی زوردیا۔

انہوں نے کہاکہ تنخواہیں ادا کرنے کیلئے جب انتظامیہ پر زوردیاگیا توکہا جارہا ہے کہ ان کے پاس اس کے لئے بجٹ نہیں ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ ان کو تنخواہیں ادا کرنے کیلئے رقم نہیں ہے تو وہ زندگی کیسے گذاریں۔انہوں نے کہاکہ ان کی تنخواہیں معمولی ہیں تاہم ان معمولی تنخواہوں کو بھی ادا نہیں کیاجارہا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details