تلنگانہ میں شراب کی دکانات پر کوویڈ کے اصولوں پر عمل نہیں کیاجارہا ہے۔ماسک کے بغیر بھی لوگ شراب کی دکانات پر آکر شراب خریدرہے ہیں۔جہاں ایک طرف دکانات پر لکھا ہے کہ ماسک نہیں تو شراب نہیں تاہم حقیقت میں اس پر عمل درآمد نہیں کیاجارہا ہے۔
شراب کی دکانات کے قریب ہی شراب پی رہے ہیں اور سماجی فاصلہ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ریاست میں 2216شراب کی دکانات،ایک ہزار بارس،رسٹورنٹس، کلب اور پبس ہیں۔بعض شراب کی دکانات پر ماسک کے بغیر شرابی،شراب خریدنے کے لئے آرہے ہیں۔
بعض افراد شراب کی دکانات کے قریب ہی شراب پی رہے ہیں اور سماجی فاصلہ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ریاست میں 2216شراب کی دکانات،ایک ہزار بارس،رسٹورنٹس، کلب اور پبس ہیں۔بعض شراب کی دکانات پر ماسک کے بغیر شرابی،شراب خریدنے کے لئے آرہے ہیں۔
سماجی فاصلہ کے بغیر شراب لینے کے لئے بعض دکانات پر یہ شرابی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔اس طرح کی لاپرواہی کے کئی واقعات دیکھے جارہے ہیں۔گزشتہ سال لاک ڈاون کے بعد شراب کی دکانات پر سختی کے ساتھ کوویڈ کے اصولوں پر عمل کیاجارہا تھا تاہم جیسے جیسے کورونا کے معاملات میں کمی آتی گئی ان کونظرانداز کرناشروع کردیاگیا۔