مولانا مفتی خلیل احمد نے کہا کہ قربانی کے ایام میں قربانی ہی ضروری ہے، قربانی کے بدلے پیسہ دینے والا شخص گنہ گار ہے۔
'قربانی کا کوئی متبادل نہیں' - حیدرآباد کی خبریں
جنوبی ہند کی معروف دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کے شیخ الجامعہ مولانا مفتی خلیل احمد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10، 11، 12 ذی الحجہ پر قربانی کرنا ہی ضروری ہے صدقہ دینا قربانی کا بدل نہیں ہوگا۔
' جانوروں کی قربانی کا کوئی متبادل نہیں'
اگر ذی الحجہ کے تین دن کسی مجبوری کے سبب گزر گئے، اور قربانی نہ کرسکیں تو وہ شخص گنہ گار نہیں ہوگا۔اگر غلطی سے تین دن گزر گئے تو وہ گنہ گار ہوگا، لیکن تین دن کے بعد اس شخص کو صدقہ دینا ضروری ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم ذی الحجہ کے ان تین دنوں میں تمام تر کوششوں کے بعد بھی قربانی نہیں کرسکیں۔ اور تین دن گزر گئے تو اس کی قیمت صدقہ کردیں۔
Last Updated : Jul 26, 2020, 11:20 PM IST