اردو

urdu

By

Published : Dec 24, 2020, 9:07 AM IST

ETV Bharat / state

'تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر کا کوئی امکان نہیں'

تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ تلنگانہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم موسم سرما میں عوام کو چوکس رہنے کے علاوہ اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کےلیے تمام احتیاطی اقدامات کرنے چاہیے۔

'تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر کا کوئی امکان نہیں'
'تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر کا کوئی امکان نہیں'

کریم نگر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کوویڈ 19 کی دوسری لہر کے بہت کم امکانات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ اور دیگر ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے حکومتیں اور عوام پریشان ہیں ان ممالک سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث اموات کی بھی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاحال تلنگانہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے کوئی آثار نہیں ہیں تاہم دوسرے ممالک میں اس کی صورتحال کے پیش نظر تلنگانہ کے علاوہ مرکزی حکومت کی جانب سے ایرپوررٹز پر کورونا ٹسٹ کیا جارہا ہے۔ باہر سے آنے والے مسافرین پر نگرانی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور علامتیں پائے جانے پر انہیں آئسولیشن سنٹرز بھیجا جارہا ہے۔

وزیر صحت نے بتایا کہ جن افراد کا ٹسٹ پازیٹیو آرہا ہے انہیں علاج کےلیے ہاسپٹلس روانہ کیا جارہا ہے۔ ای راجندر نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ ریاست کے تمام دواخانوں میں علامتیں ظاہر ہونے پر عوام کی طبی جانچ کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ علاج کی بھی سہولت دستیاب ہے۔ وزیر صحت نے عوام سے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق پریشان نہ ہوں۔ عوام کو جلد ہی کورونا وائرس کا ویکسین دستیاب ہونے کی بھی انہوں نے توقع ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: نئی دلہن نے خودکشی کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details