دنیا بھر میں حیدرآبادی حلیم کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے جبکہ اس ڈش کے لیے بلالحاظ مذہب و ملت حیدرآبادی عوام ماہ رمضان کا انتظار کرتے ہیں لیکن اس سال انہیں مایوسی ہوگی۔
حیدرآباد: رمضان میں حلیم فروخت نہ کرنے کا فیصلہ حیدرآباد حلیم میکرس اسوسی ایشن اور ٹوئن سٹیز ہوٹل اونرس اسوسی ایشن کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف ہوٹلز کے مالکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات اور ریاست میں جاری لاک ڈان کی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور اس سال رمضان میں حلیم فروخت نہ کرنے کی فیصلہ لیا گیا۔
اجلاس میں اس بات پر بھی متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ 7 مئی کے بعد اگر لاک ڈاون میں نرمی کی جائے تب بھی تمام رمضان ہوٹلز میں حلیم فروخت نہیں کی جائے گی۔ شرکا نے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے سماجی فاصلہ کے اصول کو سختی سے اپنانے پرزور دیا۔
سہیل ہوٹل ملک میں اجلاس کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس میں سہیل ہوٹل کے جمیل سیٹھ، شاہ غوث ہوٹل کے محمد ربانی‘ محمد عرفان، گرین باورچی آرام گھر کے محدم سلیم، ماسٹرشیف اپل کے حسن بن سالم، پستہ ہاوز کے محمد عبدالمجید، نایاب ہوٹل کے ظفر عزیز، گرانڈ باورچی فلک نما کے محمد افسر، لکی ریسٹورنٹ کے سید حیدر رضا کاظمی، بہار ہوٹل کے سید علی اصغر، شاداب ہوٹلکے محمد عمر عادل، یاعلی کیفے کے محمد یونس، سروی ہوٹل کے حیدر جاوکر، ڈرائیوان باورچی کے محمد یوسف، بگ باورچی کے محمد نظام، کپیٹل ہوٹل کے محمد طیب، فرانڈ باورچی ٹی وی ٹاور کے محمد مختار پاشاہ، شرٹن ہوٹل عنبر پیٹ کے محمد شوکت، وکٹوریہ ہوٹل کے محمد ظفر، امپائر ہوٹل کے محمد اویس، محمد ارشد، رومان ہوٹل کے محمد یونس، کنگ دربار کے خلیل احمد اور دیگر ہوٹلز کے مالکین نے شرکت کی۔