اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین نے دیوالی نہیں منائی

دیوالی روشنیوں کا تہوار کے طور پر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ تلنگانہ کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے 48،000 سے زائد ملازمین کے اہل خانہ کے لیے اندھیرے پڑ گئے ، جوچھ ہفتوں سے ملازمت اور تنخواہ کے بغیر ہیں ۔

ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین نے دیوالی نہیں منائی

By

Published : Oct 28, 2019, 2:42 PM IST

حکومت کے ساتھ کارپوریشن کے انضمام سمیت 26 مطالبات کی فہرست پر 23 دن پہلے ہڑتال پر جانے کے بعد ، ملازمین کو دسہرہ سے قبل تنخواہ نہیں دی گئی تھی۔

ایک خاتون بس کنڈکٹر نے کہا کہ 'ہم نے پٹاخہ یا نیا کپڑا نہیں خریدا ہے مجھے نہیں لگتا کہ ہم خرید بھی پائیں گے۔ کے سی آر نے ہمیں تنخواہ نہیں دی ہے۔ یہاں تک کہ اسکول میں امتحان بھی دینے نہیں دیا گیا۔ کیوں کہ ہم فیس ادا نہیں کرسکے'۔

اس ماہ کے شروع میں ملازمین کی برطرفی کا اعلان کرنے کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے خود کو 'خود برطرف' کردیا ہے اور ایسے وقت میں کام کرنے سے انکار کر کے ایک 'ناقابل معافی جرم' کیا ہے جب محکمہ ٹرانسپورٹ کو1200 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔

ٹی ایس آر ٹی سی جس نے ستمبر سے ملازمت سے برطرف کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی ہے ، پہلے کی نسبت اس سے کہیں زیادہ بڑے نقصان میں پڑ گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے حکومت نے ملازمین کے مطالبات کے مطالعے کے لیے تین رکنی پینل تشکیل دیا تھا۔ تاہم ہفتے کے روز ٹی ایس آر ٹی سی کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ مذاکرات ٹوٹ چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details