اردو

urdu

ETV Bharat / state

’حیدرآباد سیلاب متاثرین کےلیے وزیراعظم نے 13 پیسے بھی نہیں دیئے‘

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کہاکہ حیدرآباد کے سیلاب متاثرین کو 7 دسمبرکے بعد ایک مرتبہ پھر امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ساڑھے چھ لاکھ خاندانوں کو حکومت نے امداد فراہم کی ہے۔ حکومت مزید 300 کروڑ روپئے متاثرین کو فراہم کرنے میں نہیں ہچکچائے گی۔

No communal riots: KCR pitch ahead of Hyderabad civic polls
حیدرآباد سیلاب متاثرین کےلیے وزیراعظم نے 13 پیسے بھی نہیں دیئے

By

Published : Nov 28, 2020, 11:03 PM IST

کے سی آر نے کہا کہ وزیراعظم سے 1300 کروڑ روپئے دینے کی خواہش کی گئی تھی تاہم انہوں نے 13 پیسے بھی نہیں دیئے۔ چندرشیکھرراو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت ٹی آرایس نے گذشتہ 6 برسوں کے دوران سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذریعہ معاش کے لیے حیدرآباد آنے والے تمام افراد کو گلے لگایا۔ ان 6 سالوں میں کسی بھی قسم کی کوئی فرقہ وارانہ یا علاقائی کشیدگی ریاست میں نہیں ہوئی۔

حیدرآباد سیلاب متاثرین کےلیے وزیراعظم نے 13 پیسے بھی نہیں دیئے

انہوں نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات کے سلسلہ میں آج شام حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ووٹ ڈالنے سے پہلے یہ سوچنا چاہئے کہ وہ کس طرح کے لیڈر کا انتخاب کررہے ہیں۔ انہیں ترقیاتی منصوبوں، ایجنڈہ اور دیگر امور پر بھی ووٹ ڈالنے سے پہلے غور کرنا چاہئے۔ یہ کہتے ہوئے کہ عوام کےلیے نپے تلے فیصلے سے جمہوریت کو پھلنے پھولنے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی اور فلاحی کاموں کے سلسلہ میں عوامی نمائندوں کو ایک دوسرے سے مسابقت کرنی چاہئے۔ حیدرآباد میں کئی تاریخی واقعات ہوئے ہیں۔ حیدرآباد میں اس بات کے مباحثے، تبادلہ خیال اورافواہیں تھیں کہ کس طرح ریاست کو نئی شکل دی جائے گی۔ ہم نے 14 سال کی جدوجہد کے بعد تلنگانہ ریاست حاصل کی اور اس کی تشکیل کے بعد سے ہی انوکھے اقدامات اور پروگرام عوام کے مفاد میں کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کئی تاریخی کارنامے کئے۔ بجلی کی سپلائی کو بلاوقفہ کیاگیا اور یہ کام ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے اندرون سات ماہ کردکھایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details