اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیشا کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ، نوجوان گرفتار - Nizamabad youth held for vulgar posts about 'Disha

شہر حیدرآباد کے سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26 سالہ وٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی، قتل اور لاش کو جلادینے کے واقعہ کے بعد سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم فیس بک پر قابل اعتراض ریمارکس کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

Nizamabad youth held for vulgar posts about 'Disha' on FB
دیشا کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ، نوجوان گرفتار

By

Published : Dec 3, 2019, 5:26 PM IST

نوجوان کی شناخت تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ منڈل کے فقیرآباد گاوں کے رہنے والے 22 سالہ سی سری رام کے طورپر کی گئی ہے۔

دیشا کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ، نوجوان گرفتار

فیس بک پر نوجوان نے مقتولہ کی تصاویر اپ لوڈ کی اور بعض قابل اعتراض ریمارکس کئے تھے۔

جوائنٹ کمشنر ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ حیدرآباد اویناش موہنتی نے کہا کہ نوجوان نے قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے لئے ”اسٹالن سری رام“پروفائل کا استعمال کیا۔

حیدآباد سائبر کرائم پولیس نے 30 نومبر کو اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا تھا اور سری رام کا پتہ چلاتے ہوئے منگل کو اس کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کو عدالت میں پیش کیاگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details