اردو

urdu

ETV Bharat / state

نظام آباد حلقے میں 35 کروڑ  روپئے اخراجات کا تخمینہ - niazamabad

چیف الکٹورل آفیسر رجت کمار کے مطابق نظام آباد پارلیمانی حلقے میں پولنگ کے انتظامات کے لئے تقریباً 35کروڑ روپئےخرچ ہونگے۔

نظام آباد حلقے میں 35 کروڑ  روپئے اخراجات کا تخمینہ

By

Published : Apr 9, 2019, 8:49 PM IST

ریاست تلنگانہ کے نظام آباد پارلیمانی حلقے میں 11اپریل کو منعقدہونے والے انتخابات میں 185 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں 170کسان شامل ہیں۔

مذکورہ حلقے کیلئے الیکشن کمیشن نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

اس حلقے پر سب کی نظریں مرکوز ہیں کیونکہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرا شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا ٹی آر ایس سے میدان میں ہیں اور اس حلقے سے موجودہ رکن پارلیمان ہیں۔

کے کویتا نے نظام آباد سے دوبارہ منتخب ہونے کیلئے زبردست مہم چلائی اور کسانوں کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے مثالی اقدامات کے دعوے کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details