انڈیکشن ٹریننگ کے بعد مرکزی حکومت کے پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈپارٹمنٹ نے 25 ریاستوں کو الاٹ کیے گئے 179 آئی اے ایس افسران میں سے نو تلنگانہ کےلیے مختص ہیں۔
ریاست تلنگانہ کےلیے نامزد افسران کے نام حسب ذیل ہیں۔
منڈا مکراندو (110 رینک) اور بی راہول (272 رینک) تلنگانہ سے ہیں۔ جبکہ میانک متل (29 رینک) ، اترپردیش سے اپوروا چوہان ، جموں وکشمیر سے ابھیشیک اگستیا (38 رینک)، مہاراشٹرا سے اشونی تاناجی وانکھیڈے (200 رینک)
پرتیبھا سنگھ(386 رینک) راجستھان ، پرفول دیسائی (532 رینک) کرناٹک ، کدیورن (816 رینک) تامل ناڈو سے تعلق رکھتے ہیں۔
تلنگانہ میں کلیدی آئی اے ایس افسران کی کمی ہے۔ ریاستی حکومت نے تلنگانہ میں بڑی تعداد میں الاٹمنٹ کے لئے درخواست کی تھی مگر اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ 2019 بیچ کے تحت صرف 9 آئی اے ایس افسر تلنگانہ کے لیے مختص ہوئے۔
آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد مرکزی حکومت نے تلنگانہ کےلیے 208 (کیڈر) مختص کیے تھے۔ جس میں فی الحال صرف 155 ہیں۔ ان میں سے سات 2021 میں ریٹائر ہوجائیں گے۔ اس کے بعد خالی پوسٹز کی تعداد 148 ہوجائے گی۔