اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیلوفر ہسپتال کی ٹکنیشین کی کورونا سے موت - حیدرآباد میں کورونا کیسز

متوفی کا شوہر بھی کورونا سے مثبت پایاگیا، اور وہ زیرعلاج ہے۔

نیلوفر ہسپتال کی ٹکنیشین کی کورونا سے موت
نیلوفر ہسپتال کی ٹکنیشین کی کورونا سے موت

By

Published : Aug 26, 2020, 4:28 PM IST

حیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفر ہسپتال کی ایک 35سالہ ٹکنیشین جو آوٹ سورسنگ پر خدمات انجام دیتی تھی،کوویڈ19سے موت ہوگئی۔وہ گاندھی ہسپتال میں زیرعلاج تھی۔کل شب انھوں نے علاج کے دوران آخری سانس لی۔ان کی شناخت مادھوی لتا کے طورپر کی گئی ہے، جو ہسپتال کے ریڈیالوجی شعبہ میں ٹکنیشین کے طورپر خدمات انجام دیتی تھیں۔انھیں کوویڈ کی علامات کے بعد گاندھی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

ڈاکٹرس نے مریض کو بچانے کی کافی کوششیں کی جو رائیگاں ثابت ہوئی۔متوفی کا شوہر بھی کورونا سے مثبت پایاگیا اور وہ زیرعلاج ہے۔اس واقعے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے آوٹ سورسنگ اور کنٹریکٹ ملازمین کے لئے مناسب رہنمایانہ خطوط وضع کرے۔

یہ بھی پڑھیں:انویتا کے مکمل علاج کی وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details