قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مختلف مقامات کی تلاشی لی۔
تقریبا 14مقامات کی این آئی اے کی ٹیموں نے تلاشی لی۔ جمعرات کی صبح تقریبا 5 بجے سے اس تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا۔
اے پی کے ضلع پرکاشم کے ٹنگوٹورمنڈل کے الاکوراپوڈم میں انقلابی مصنفین کی ایسوسی ایشن (ویراسم) کے لیڈر کلیان راو کے مکان کی تلاشی لی گئی۔ ساتھ ہی وشاکھاپٹنم کے اری لوپاکالونی میں وکیل جوڑے سرینواس راو، اناپورنا کے مکان کی بھی این آئی اے کی ٹیم نے تلاشی لی۔