اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا کے4009 کیسز درج - تلنگانہ کی خبریں

ریاست میں گزشتہ 15 دن میں وائرس کا شکار ہوکر 121 افراد ہلاک ہوئے۔ جب کہ 1878 متاثرین صحتیاب ہوئے۔

تلنگانہ میں 4009 کورونا کیسز درج
تلنگانہ میں 4009 کورونا کیسز درج

By

Published : Apr 19, 2021, 11:24 AM IST

تلنگانہ میں کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔

ریاست میں مزید4009 کیسز درج ہوئے۔اوراس وبا کی وجہ مزید 14 افراد ہلاک ہوئے۔۔

گزشتہ 15 دن میں وائرس کا شکار ہوکر 121 افراد ہلاک ہوئے۔ جب کہ 1878 متاثرین صحتیاب ہوئے۔

ریاست میں فعال کیسز 39 ہزار سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ اس وقت 39،154 فعال کیسز ہیں۔جن کا علاج چل رہا ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں مزید 705 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ریاست میں اتوار کے روز 83،089 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

حکومت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے ماسک کے استعمال کو لازمی قراردیا ہے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی تاکید بھی کی گئی۔ مدارس کو بند کردیا گیا۔ دوسری طرف ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کی باتیں بھی گشت کررہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details