تلنگانہ میں کورونا کے 1،421 نئے کیسز درج ہوئے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
ریاست میں کورونا کیسز کی کل تعداد 2،29،001 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 1،298 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
حال ہی میں 1،221 افراد کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا تھا۔ ریاست میں اب تک 2،07،326 متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔
فی الحال 20،377 فعال معاملات ہیں۔ 17،214 متاثرین اپنے اپنے گھروں میں الگ تھلگ ہیں۔ جی ایچ ایم سی حدود میں مزید 249 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، میڈچل ضلع میں 111 اور رنگاریڈی ضلع میں 97کورونا کیسز درج ہوئے۔
تلنگانہ میں کورونا کسیز تھمتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ ایک طرف حکومت کا دعوی ہے کہ وبا کو روکنے کےلیے صحت سے متعلقہ تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب لوگوں کےاحتیاط نہیں کرنے،جیسے سماجی فاصلہ ماسک کا استعمال نہیں کرنا اور سانٹائزیشن نہیں کرنے سے کورونا کے پھیلنے کی وجہ بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: دو ارکان پارلیمان کورونا مثبت