پنجاب سے دو کسان ماجوندر سنگھ اور سکھ جندر سنگھ مرکزی حکومت کے نافذ کردہ تین کسان قوانین سے متعلق ملک کی کئی ریاستوں کا دورہ کرنے کے بعد تلنگانہ کے حیدرآباد پہنچے۔
زرعی قوانین کے خلاف پنجاب کےدوکسانوں کی ملک گیرمہم یہ تین قوانین کس طرح کسانوں کو متاثر کرتے ہیں وہ اس کی تفصیل بیان کررہے ہیں۔ ان کا مقصد ہے کہ ملک کی عوام کسانوں کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگائیں اور اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔
اس دورے کے ایک حصے کے طور پر ، انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد کا دورہ کیا اور طلباء سے مرکز کے ذریعہ لائے گئے قوانین کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ماجوندر سنگھ اور سکھ جندر سنگھ اب تک 15 ریاستوں کا دورہ کرچکے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ ان تین قوانین کا اصل مقصد لوگوں کو سمجھا سکیں کہ اس سے کسانوں کو نقصان اور کارپوریٹ کو فائدہ ہے۔