اردو

urdu

ETV Bharat / state

حقوق انسانی کمیشن کی ڈاکٹر دشا کے اہل خانہ سے ملاقات - ڈاکٹر دیشا

ڈاکٹر دشا کے قتل کے ملزمین کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لیے حیدرآباد دورے پر آئے حقوق انسانی کمیشن کے وفد نے دورے کے دوسرے روز ڈاکٹر دشا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

حقوق انسانی کمیشن کی ڈاکٹر دیشا کے اہل خانہ سے ملاقات
حقوق انسانی کمیشن کی ڈاکٹر دیشا کے اہل خانہ سے ملاقات

By

Published : Dec 9, 2019, 12:12 AM IST

دشا کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے انہیں پولیس اکیڈمی میں طلب کیا گیا تھا جہاں دشا کے والد، والدہ اور بہن سے بات کی۔

ان افراد کو سخت پولیس سکیورٹی میں شمس آباد میں واقع مکان سے راجیندر نگر پولیس اکیڈمی لے جایا گیا۔

حقوق انسانی کمیشن سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر دشا کے والد اور ان کی بہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'حقوق انسانی کمیشن کے وفد سے ان کی ملاقات اطیمنان بخش رہی جس میں دشا سے متعلق تفصیلات دریافت کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ 'انکاؤنٹر سے متعلق کوئی بھی سوال نہیں کیا گیا نہ ہی کسی قسم کے متنازع سوالات کیے گئے۔

دشا کے والد نے بتایا کہ 'جو سوالات ان سے کیے گئے انہوں نے اس کا جواب دیا نیز وفد نے ان کی باتوں کو نوٹ کرلیا۔

واضح رہے کہ حقوق انسانی کمیشن نے ویٹرنری ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ملزمین کے انکاؤنٹر پر سائبرآباد پولیس کو نوٹس جاری کیا اور دو روز سے اس انکاؤنٹر سے متعلق تفصیلات اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details