اردو

urdu

ETV Bharat / state

سکریٹریٹ انہدام معاملے کی این جی ٹی میں سماعت - ریونت ریڈی نے این جی ٹی میں عرضی دی

'ریاستی حکومت ماحولیاتی منظوری کے بغیر سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کررہی ہے۔'

سکریٹریٹ انہدام معاملے کی این جی ٹی میں سماعت
سکریٹریٹ انہدام معاملے کی این جی ٹی میں سماعت

By

Published : Jul 16, 2020, 7:39 PM IST

نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی)چینئی نے تلنگانہ سکریٹریٹ کے انہدام کے معاملہ کی سماعت کی۔کانگریس کے رکن پارلیمان ریونت ریڈی نے اس معاملے کی جانچ کی خواہش کی کیونکہ یہ معاملہ ماحولیات سے جڑا ہوا ہے۔

اس معاملے میں ریاستی حکومت اور مرکزی وزارت ماحولیات کو مدعا علیہ بنایاگیا ہے۔انہوں نے اپنی عرضی میں الزام لگایا کہ ریاستی حکومت ماحولیاتی منظوری کے بغیر سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کررہی ہے تاہم ریاستی حکومت کے وکیل نے کہاکہ یہ معاملہ پہلے ہی ہائیکورٹ میں زیردوراں ہے۔اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے این جی ٹی نے کہاکہ وہ ہائیکورٹ میں معاملہ کی سماعت کے بعد دلائل کی سماعت کرے گا۔اس معاملہ کی اگلی سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ٹیسٹ مراکز کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details