اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں مخالف سی اے اے احتجاج میں پرکاش راج کی شرکت - Nation needs register for unemployed, not for NRC: Prakash Raj

معروف فلم اداکار پرکاش راج آج حیدرآباد میں طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام سی اے اے کے خلاف منظم احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Nation needs register for unemployed, not for NRC: Prakash Raj
حیدرآباد میں مخالف سی اے اے احتجاج میں پرکاش راج کی شرکت

By

Published : Jan 20, 2020, 8:48 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:48 PM IST

دھرنا چوک پر احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرکاش راج نے ملک کے آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ کو انتباہ دیا۔

حیدرآباد میں مخالف سی اے اے احتجاج میں پرکاش راج کی شرکت

انہوں نے کہا کہ بھارت کا آئین ہر شہری کے لیے حرف آخر ہے اور اس کا ایک لفظ بھی نہیں بدلا جاسکتا اور اگر اس میں تبدیلی کی کوشش کی گئی تو ہم اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے جبکہ ہمیں اس کے بدلے میں گولی ہی کیوں نہ کھانی پڑے۔

پرکاش راج نے وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ قومی رجسٹر بنانے کے بجائے بیروزگاری، ملک میں بڑھتی ناخواندگی اور بھوک مری کا رجسٹر بنانا چاہیے تاکہ پتہ چلے کہ ملک کس طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے مودی کو آگاہ کیا کہ ان کی شاہ خرچی عوام کے ٹیکس کی بدولت ہے جس پر انہیں اترانے کی ضرورت نہیں۔ اداکار نے مودی کا ہٹلر سے تقابل کرتے ہوئے کہا کہ اس کی روش پر چلنے والی آنا پرست حکومت کا انجام بھی اسی کے مماثل ہوگا۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 6:48 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details