حیدرآباد: شہر حیدرآباد جسے نوابوں کے شہر کی حیثیت سے شناخت حاصل ہے اور نوابی شوق کے لیے بھی مشہور ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے ایک تاجر تاجر نصیر خاں عرف محمد نصیرالدین نے مہنگی سپر کاروں میں سے ایک کو خرید کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ نصیرالدین McLaren 765 LT Spyder کے غالباً بھارت کے پہلے خریدار ہیں۔ محمد نصیرالدین کو McLaren 765 LT Spider سپر کار حال ہی میں تاج فلک نما پیالس میں ڈیلیوری کی گئی جس کی قیمت 12 کروڑ روپے ہے۔ Naseer Khan buys India's expensive supercar at Rs 12 cr
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں یہ سپر کار 12 کروڑ روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔دعویٰ کیا جارہا ہے نصیر خاں 765 LT Spider حاصل کرنے والے بھارت کے پہلے شخص ہیں۔ نصیر خاں نے انسٹگرام پر اس قیمتی کار کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی۔ سرخ رنگ کی یہ قیمتی کار حاصل کرتے ہوئے انہوں نے ایک تاریخی مقام پر کار کی ڈیلیوری حاصل کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔