حیدرآباد:اسدالدین نے کہا کہ گجرات فسادات کے ذمہ دار قانونی اور اخلاقی اعتبار سے گجرات حکومت ہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو کلین چٹ دیئے جانے پر میڈیا میں اس بات کو خوب اچھالا جارہا ہے کہ مودی کو کلین چٹ دے دی گئی ہے تو گجرات فسادات کے بعد ہزاروں کی تعداد میں ریلیف کیمپوں میں لوگ زندگی گذارنے پر مجبور تھے اس کا ذمہ دار کون ہے، مایاکوڈنانی کو کس نے اور کیوں وزیر بنایا؟
اسدالدین اویسی نے کہا کہ گجرات فسادات کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اُس وقت کس کی حکومت تھی اور کس کو ذمہ دار ٹہرایا جائے۔ میں تاعمر نریندر مودی کو گجرات فسادات کا کا ذمہ دار بتاؤں گا کیوں کہ وہ اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور اس وقت جو واقعات پیش آئے، ان سب کے لیے وزیر اعلی ہی اخلاقی اور انتظامی طور پر ذمہ دار ہیں۔ وہ چاہتے تو بہت کچھ رک سکتا تھا لیکن شاید ایسا نہیں کیا گیا۔