اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nara Lokesh Criticize Jagan Mohan Reddy: نارا لوکیش کی جگن پر تنقید - جگن موہن ریڈی کے دور حکومت میں جرائم

ٹی ڈی پی کے قومی جنرل سکریٹری لوکیش نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ آندھراپردیش ریاست جگن موہن ریڈی کے دور حکومت میں جرائم میں نمبر ون بن گئی۔ Nara Lokesh criticize Jagan Mohan Reddy

Etv Bharatنارا لوکیش کی جگن پر تنقید
Etv Bharatنارا لوکیش کی جگن پر تنقید

By

Published : Sep 1, 2022, 7:52 PM IST

ٹی ڈی پی کے قومی جنرل سکریٹری لوکیش نے کہا کہ جگن ریڈی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ جرائم اور قتل میں اے ون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال کے اقتدار میں جرائم کے مقدمات کی تعداد 9,273 تک بڑھانا جگن کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ Nara Lokesh Criticize Jagan Mohan Reddy

لوکیش نے کہا کہ آندھراپردیش میں ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کے معاملات کی تعداد 2019 میں 188 تھی، اور اب یہ تعداد بڑھ کر 420 ہو گئی ہے، جسے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو National Crime Records Bureau نے ایک ریکارڈ کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ Crime in Andhra Pradesh انھوں نے الزام لگایا کہ جگن پینل کوڈ نے سوشل میڈیا پر حکومت سے سوال کرنے والے تمام لوگوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ لوکیش نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں ریاست چندرا بابو کے دور اقتدار میں ترقی میں پہلے نمبر پر تھی، وہیں جگن ریڈی کے دور حکومت میں جرائم میں نمبر ون بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Harish Rao on House Construction Funds 'اہل افراد کو گھر بنانے کے لیے فنڈز دیے جائیں گے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details