اردو

urdu

ETV Bharat / state

نارا لوکیش نے جھوٹے کیسز درج کرنے کا الزام لگایا - آندھراپردیش کی خبریں

تلگو دیشم رہنما نارا لوکیش نےکہا کہ انہیں پرواہ نہیں ہے کہ حکومت ان کے خلاف کتنےکیسز درج کرتی ہے۔ وہ ہر گاؤں میں جاکر مصیبت میں پھنسے لوگوں کے آنسو صاف کریں گے۔

نارا لوکیش نے جھوٹے کیسز درج کرنے کا الزام لگایا
نارا لوکیش نے جھوٹے کیسز درج کرنے کا الزام لگایا

By

Published : Oct 27, 2020, 2:01 PM IST

تلگو دیشم کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے کہا کہ حکومت ان کے خلاف سیلاب زدگان کی عیادت کرنے جانے پر کیسز درج کررہی ہے۔

نارا لوکیش نے اس ضمن میں کہا کہ انہیں اس کی پرواہ نہیں ہے کہ حکومت ان کے خلاف کتنے مقدمات درج کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر گاؤں میں جاکر مصیبت میں پھنسے لوگوں کے آنسو صاف کریں گے اور ہر موڑ پر ان کی پریشانیوں کو سنیں گے اور ان کی مدد کی پوری کوشش کریں گے۔

لوکیش نے کہا کہ کسانوں کو سہارا دینا، ان کے لئے لڑنا اور انصاف کا مطالبہ کرنا جگن موہن ریڈی کی نظر میں جرم ہے۔

آندھراپردیش میں جگن حکومت اور تلگودیشم رہنماوں کی جھڑپ کئی بارہوچکی ہے۔ تلگو دیشم رہنما اور کارکن یہ الزام لگاتے آرہے ہیں کہ حکومت ان کے خلاف جھوٹے کیسز درج کررہی ہے اور پولیس کو استعمال کرکے مخالفین کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی امیدوار کے رشتے دار کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details