ایلورو کے پلا اور کومیرے پلی گاؤں میں پراسرار بیماری کی وجہ سے متعدد لوگ بیمار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایلورو کے مختلف گاؤں میں لوگ پرسرار بیماری کے شکار ہوگئے جنہیں سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی صورتحال پر بذات خود نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے اعلیٰ حکام کو ایلورو روانہ کیا ہے۔
چیف سکریٹری آدتیہ ناتھ داس، میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے پرنسپال سکریٹری انیل کمار سنگھل، میڈیکل اینڈ ہیلتھ کمشنر کتامنینی بھاسکر صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے ایلورو پہنچ گئے۔
محکمہ صحت کے بیان میں عوام سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیلی کی گئی۔ گذشتہ دسمبر کو بھی ریاست میں پرسرار بیماری کی وجہ سے متعدد متاثر ہوئے تھے۔ ایلورو میں پراسرار بیماری سے 345 لوگ متاثر اور ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔ نامعلوم بیماری کی وجہ سے مریضوں کو متلی اور غشی طاری ہورہی تھی اور مریض بیہوش ہورہے تھے۔