جامعہ نظامیہ میں منعقدہ اجلاس میں کورونا وائرس کی تباہ کن صورتحال کے پس منظر میں شرعی امور پر غور و خوض کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں طبی ماہرین نے علما کرائم کو کووڈ-19 کی خطرناک صورتحال سے واقف کروایا۔
اجلاس میں کافی غور و خوض کے بعد علمائے کرام اور مفتیان حضرات نے مسلمانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے گھروں میں نماز ادا کرنے کا مشورہ دیا۔