اردو

urdu

ETV Bharat / state

گستاخ رسولؐ نرسنگ آنند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ - حیدرآباد علما

امیر شریعت مولانا جعفر پاشاہ, سید احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی مولانا قبول بادشاہ قادری نے کہا کہ نرسنگ آنند سرسوتی نےاسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخیوں کے سلسلہ جاری رکھا ہے۔اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

گستاخ رسولؐ نرسنگ آنند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
گستاخ رسولؐ نرسنگ آنند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

By

Published : Apr 21, 2021, 7:40 AM IST

Updated : Apr 21, 2021, 9:36 AM IST

دین اسلام کے خلاف جھوٹ پھیلانے اور رسولﷺ کی شان میں گستاخیوں کا سلسلہ مستقل جاری ہے۔ اس ضمن میں امیر ملت اسلامیہ مولانا جعفرپاشاہ ، مولانا قبول بادشاہ شطاری، سید احمد پاشاہ قادری ، احمد بن عبداللہ البلعلہ نے حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار سے ملاقات کرتے ہوئے ایک شکایت درج کروائی۔ اور ایک یاد داشت دی گئی۔

گستاخ رسولؐ نرسنگ آنند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

اس موقع پر گستاخ رسولؐ نرسنگ آنند کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا - اس موقع پر امیر شریعت مولانا جعفر پاشاہ سید احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی مولانا قبول بادشاہ قادری نے کہا کہ نرسنگ آنند سرسوتی نےاسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخیوں کے سلسلہ جاری رکھا ہے- اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

Last Updated : Apr 21, 2021, 9:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details