اردو

urdu

ETV Bharat / state

'انفرادی طورپرعبادات کا اہتمام کریں' - stay home on eve of shab e baraat

کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 23 مارچ سے لاک ڈاؤن جاری ہے، شب بارات کے موقع پر بھی اپنے انپے گھروں میں عبادت کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

'شب برأت کا اہتمام انفرادی طور کریں'
'شب برأت کا اہتمام انفرادی طور کریں'

By

Published : Apr 9, 2020, 12:30 PM IST

حکومت نے نماز پنجگانہ، نماز جمعہ اور مقدس راتوں کا اہتمام بھی اپنے اپنے گھروں میں کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ علماء نے حکومت کے ایڈوائزری پر عمل کرنے کا امت مسلمہ کو مشورہ دیا۔

'شب برأت کا اہتمام انفرادی طور کریں'

گزشتہ دو جمعہ سے مسلمان اپنے اپنے گھروں میں نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں۔ شب معراج جیسی مقدس رات کا اہتمام بھی گھروں پر کیا گیا۔
پندرہ شعبان المعظم کو شب برات کا اہتمام بھی گھروں میں انفرادی طور پر اہتمام کرنے کی علماء نے مسلمانوں سے اپیل کی۔

'شب برأت کا اہتمام انفرادی طور کریں'

حیدرآباد کے معروف عالم دین مولانا مفتی صادق محی الدین نے شب برأت کے موقع پر مسلمانوں کو اپنے اپنے گھروں میں عبادت کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے تقاضے کے پیش نظر اس پر عمل آوری لازمی ہے یہی اسلامی تعلیمات بھی ہیں۔

'شب برأت کا اہتمام انفرادی طور کریں'

کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 23 مارچ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا گیا جس کے باعث عوام کو اجتماعی طور پر عبادت گاہوں میں اکھٹا ہونے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کورونا کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر مذہبی رسومات، تقریبات، تفریحی و سیاحتی مقامات عوام کیلئے بند کردئیے گئے۔ لوگوں کو تمام اڈوائزری پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details