تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں ایک 70 سالہ شخص کا بڑی ہی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اس شخص کی شناخت پی جناردھن ریڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ نامعلوم افراد نے ضلع کے موتے علاقہ میں جمعہ کی شب یہ واردات انجام دی۔ بتایاجاتا ہے کہ پانچ افراد کے ایک گروپ نے درانتیوں سے اس پراُس وقت حملہ کردیا جب وہ مکان کے باہر سورہا تھا۔
اس کے پوتے نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی تاہم اس میں وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اراضی کے تنازع کے سبب یہ واردات پیش آئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمین کی نشاندہی اور ان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ Murder of an Elderly Weak Man in Telangana