اردو

urdu

ETV Bharat / state

جلپلی مونسپل کمشنر نے علاقے کا معائنہ کیا - فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے والے دکانداروں کوتنبیہ

کمشنر جی پی کمار نے علاقے میں واقع ہوٹیلز کا معائنہ کیا اور صاف صفائی نہیں رکھنے والے ہوٹیلز کے خلاف کاروائی کی۔ انھوں نے بلدیہ کی جانب سے منظوری کے دستاویزات نہیں رکھنے والے ہوٹل مالکان کو بلدیہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی۔

جلپلی مونسپل کمشنر نے ہوٹیلز کا معائنہ کیا
جلپلی مونسپل کمشنر نے ہوٹیلز کا معائنہ کیا

By

Published : Feb 2, 2021, 10:45 AM IST

حیدرآباد کے جلپلی مونسپل کمشنر جی پی کمار نے شاہین نگر ایرا کنٹہ علاقے میں اناپورنا کھانے کے مرکز کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کھانا بنانے کا طریقے کار اور صاف صفائی کا جائزہ لیا بعد ازیں انھوں نے غریب افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

جلپلی مونسپل کمشنر نے ہوٹیلز کا معائنہ کیا

جی ایچ ایم سی حدود میں غریب افراد کو پانچ روپئے میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر مذکورہ مونسپل کمشنر نے علاقے میں واقع ہوٹلز کا معائنہ کیا اور صاف صفائی نہیں رکھنے والے ہوٹلز کے خلاف کاروائی کی۔ انھوں نے بلدیہ کی جانب سے منظوری کے دستاویزات نہیں رکھنے والے ہوٹل مالکان کو بلدیہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ کمشنر نے فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے والے دکانداروں کو بھی تنبیہ کی اور مستقبل میں اس طرح کے عمل پر کاروائی کا انتباہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details