اردو

urdu

ETV Bharat / state

Intermediate Exams Results 2023 انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج میں ایم ایس جونیئر کالج کے طلبا کا شاندار مظاہرہ

ایم ایس انتظامیہ کی جانب سے 990 یا اس سے زائد نشانات حاصل کرنے والے طلبہ کو ایک لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا۔ اس برس 5 طلبہ نے 991 سے زائد نشانات حاصل کئے۔

انٹرمیڈیٹ امتحانات 2023 کے نتائج میں ایم ایس جونیئرکالج کا شاندار مظاہرہ
انٹرمیڈیٹ امتحانات 2023 کے نتائج میں ایم ایس جونیئرکالج کا شاندار مظاہرہ

By

Published : May 10, 2023, 5:12 PM IST

انٹرمیڈیٹ امتحانات 2023 کے نتائج میں ایم ایس جونیئرکالج کا شاندار مظاہرہ

حیدرآباد: ایک بار پھر ایم ایس جونئر کالج کے طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے انٹرمیڈیٹ سال دوم کے امتحان میں اپنی شاندار کامیابی درج کروائی ہے۔ انٹرمیڈیٹ سال دوم بائی پی سی میں 5 طلبہ نے 991 نشانات حاصل کئے جن میں میمونہ مہوش، منارہ نعیم، سمیرہ فاطمہ، شیمہ نوشین اور مدیحہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بائی پی سی کے 3 طلبہ تبسم بانو، سیدہ زینب النساء بیگم اور نصائبہ نے 990 نشانات حاصل کئے۔ اس طرح انٹرمیڈیٹ سال دوم بائی پی سی زمرہ میں 16 طلبہ نے 980 اس سے زائد نشانات حاصل کئے۔
انٹرمیڈیٹ سال دوم ایم پی سی میں عائشہ فاطمہ نے 991 نشانات حاصل کئے۔ سمینہ سلطانہ نے 987، سیدہ فائقہ نبیل نے 986، رحیم الدین مسعود نے 986، ازمینہ تہنیت خان اور شیخ اکبر نے 985 نشانات حاصل کئے ۔ اس کے علاوہ مہرین بیگم ، حبیبہ خاتون اور فاریہ عظیم نے 984 مارکس اسکور کئے ۔اس طرح 44 طلبہ نے980 سے زائد نشانات حاصل کئے۔ انٹرمیڈیٹ سال دوم ایم ای سی کے سمیرہ تزئین کو 984 نشانات حاصل ہوئےماہا مغنی نے 980نشانات حاصل ہوئے۔کل ملا کر ایم ای سی میں 4طلبہ نے 970 یا اس سے زائد نشانات حاصل کرنے میں کامیا بی حاصل کی ۔اور 9 طلبہ نے960 سے زائد نشانات حاصل کئے ۔

مزید پڑھیں:Suicide of Inter Students انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکامی کے سبب نو طلبا نے خودکشی کی
انٹرمیڈیٹ سی ای سی سال دوم میں شیرین بیگم نے 979، دعاشریف ، یاسمین سلطانہ ، زینب رفعت،اورادیبہ جبین نے973 مارکس حاصل کئے ۔ اس طرح سی ای سی میں 11طلبہ نے 970 سے زائد نشانات حاصل کئے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چئرمین محمد لطیف خان نے جونیئر کالج کے طلبہ کے شاندار مظاہرہ پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا طلبہ اور ان کے والدین اور اسا تذہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ہر سال کی طرح انہوں نے انٹرمیڈیٹ سال دوم میں 990 یا اس سے زائد نشانات حاصل کرنے والے ایم ایس کے طلباء و طالبات کے لئے ایک لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details