حیدرآباد:تلنگانہ کے میدک کے رکن پارلیمنٹ پربھاکرریڈی نے کہاہے کہ تقریباً ایک دہے تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ملک میں بی جے پی کسانوں کے مسائل کوترجیح نہیں دے رہی ہے۔ MP Prabhakar Reddy On Farmers Issues
انہو ں نے تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے اکبر پیٹ۔ بھوم پلی منڈل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ تلنگانہ چندرشیکھرراؤ نے بھارتیہ راشٹراسمیتی (بی آر ایس) کاقیام عمل میں لایاہے تاکہ ملک کے کسانوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائی جاسکے۔